موسلادھار بارش: لیسکو کا مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن زیر آب آ گیا

11 Sep, 2021 | 01:15 PM

سٹی 42: لاہور شہر میں ہونیوالی موسلادھار  بارش کے باعث  لیسکو کا مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن زیر آب، تمام فیڈرز کی بجلی سپلائی معطل ہوگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق   شہر میں  ہونیوالی موسلادھار بارش سے مانگا منڈی گرڈ اسٹیشنز  زیر آب آگیا جس سے تمام فیڈرز کی بجلی سپلائی معطل ہو گئی۔ مانگا منڈی گرڈ سٹیشن میں کئی فٹ تک پانی بھر جانے سے  الیون کے وی پینلز خراب ہونے کا خدشہ ہے،  لیسکو حکام کے مطابق   مانگا منڈی کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے بھی پانی گرڈ سٹیشن میں داخل ہوا، ذرائع کے مطابق  گرڈ سٹیشن کی دیوار پہلے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی ، دیوار ہوتی تو پانی گرڈ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونا تھا

 واضح رہے گزشتہ روز بھی    موسلادھار بارش سے   لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح  متاثر ہوا  جس سےلیسکو کے 220 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر نے سے شہر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ، بجلی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا   رہا۔ شہر میں  موسلا دھار بارش  سے لائن سٹاف کو بحالی کا کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرناپڑا۔

مزیدخبریں