ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کو بری کردیا ,عدالت عالیہ نے سیشن کورٹ کا بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید دینےکےفیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمر قید کےقیدی فیصل کی بریت اپیل منظور کرنے کے متعلق 20 صفحات کا فیصلہ جاری کیا.فیصلہ میں کہا گیا کہ ملزم کو سزا دینے کا فیصلہ قیاس آرائی پردیا ہے جو قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔جن ثبوتوں پر یقین نہ کرکے تین ملزمان بری کیے انہی ثبوتوں پر بغیر ٹھوس شہادت ایک ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی۔۔محمد فیصل کو بیوی شبانہ کے قتل کے الزام میں 2018 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
سیشن عدالت نے فیصل کو عمر قید اور تین شریک ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے ، قتل کے محرکات ثابت نہ ہونے کے باوجود سیشن جج نے عمر قید کی سزا سنائی۔