ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کے راستے ’’گم ‘‘ ہوگئے

Rain
کیپشن: Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کے راستے ’’گم ‘‘ ہوگئے، ہائی کورٹ آنیوالے مزنگ روڈ سمیت دیگر راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، لاہور ہائیکورٹ کا اندرونی حصہ بارشی پانی سے کلئیر رہا جبکہ گردنواح کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

رات بھر ہونیوالی موسلادھار بارش اور ہفتے کا روز ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، بارشی پانی کے باجود ہائیکورٹ افسران اور کے عدالتی سٹاف کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر پہنچی، گردونواح کی سڑکوں پر بارشی پانی کے باعث ہائیکورٹ آنیوالے افسران، وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں  لاہور ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer