خستہ حال سرکاری کوارٹر کی چھت گر گئی ،خاتون جاں بحق، بیٹی اورنواسی زخمی

11 Sep, 2021 | 09:11 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: چمڑا منڈی ریلوے کالونی میں موسلادھار بارش کے باعث خستہ حال سرکاری کوارٹر کی چھت گر گئی ،،ملبے تلے دب کر معمر خاتون جاں بحق،،بیٹی اور نواسی زخمی ہو گئیں ۔
 پولیس کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث  ریلوےکالونی میں خستہ حال سرکاری کوارٹر کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 95 سالہ رحمت بی بی، اس کی بیٹی 25 سالہ نیلم اور دس روزہ نواسی زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تینوں زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رحمت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کے کوارٹرز قدیم اور خستہ حال ہیں، متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔
 

مزیدخبریں