محکمہ موسمیات کی مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

11 Sep, 2021 | 09:07 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: محکمہ موسمیات   کی مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی : محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں  لاہور ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اور بھکر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر ، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ ،کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں  چند  ایک مقامات پر موسلادھاربارش  کا امکان  ہے۔ سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے علاقے ژوب، موسیٰ خیل ،سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت، کوئٹہ، قلات، خضدار،آواران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 

مزیدخبریں