کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا فور کور کے زیر انتظام فوجی مشقوں کا معائنہ

11 Sep, 2020 | 10:51 PM

Arslan Sheikh

 ( در نایاب ) پاک فوج کے فور کور کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے بڑی مشقیں جاری، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فوج کی پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پاک فوج کے فور کور کے زیر انتظام جنگی مشقوں اور پاک فوج کی مختلف فارمیشنز کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے فور کور کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے فور کور کی مختلف فارمیشنز کی جنگی تیاریوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انفینٹری، آرمڈ اور آرٹلری یونٹس کے تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔ کور کمانڈر لاہور نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور ہمہ وقت تیار رہنے پر زور دیا۔ 

مزیدخبریں