حمزہ شہباز کو جیل میں بخار ہوگیا 

11 Sep, 2020 | 09:07 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل میں بخارہوگیا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سمیت دیگر کلئیر آگئے ہیں۔

ایک روز قبل جیل میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے جیل میں تمام ٹیسٹ کرائے گئے۔ جیل حکام کے مطابق حمزہ شہباز کی کوروناٹیسٹ کی رپورٹ بھی نیگٹوآئی۔ حمزہ شہباز کے کرائے گئے دیگر ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔

حمزہ شہباز کو بخار ہونے کے باعث تمام ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ اب حمزہ شہباز صحت کے حوالے سے کرائے ٹیسٹوں پر مطمئن ہیں جبکہ انکی فیملی کو بھی بیماری کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں