مودی نے ہندوؤں کو بھی نہ بخشا، ظلم کی انتہا کردی

11 Sep, 2020 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) پاکستان سے کچھ عرصہ قبل بھارت ہجرت کرنے والے چند ہندو خاندانوں کی ملک واپسی، پاکستانی حکام کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ہندو خاندانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

پاکستان سے بھارت کی جانب ہجرت کرنے والے چند ہندو خاندان ملک واپس لوٹ آئے۔ واہگہ بارڈر لاہور کے مقام پر ہندو خاندانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہندو برادری نے ملک واپسی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ملکی سر زمین کو سجدہ کرنے کے جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

 ہندو خاندانوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں نہیں رہنا چاہتے، وہاں ہمیں کہیں نکلنے نہیں دیتے اور نہ کسی بات کا سکھ ہے۔ پاکستان میں سب کچھ ہے، بھارت میں کچھ بھی نہیں۔ ہندو خاندان نے کہا کہ جو ہندو بھارت ہجرت کر کے گئے، انکے پاس وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔

ہندو خاندانوں کا مزید کہنا تھا کہ نہ کچھ کھانے کو ملتا تھا اور نہ ہی وہاں پر بجلی آتی ہے۔ پاکستان میں ہمارے حالات اچھے ہیں، ادھر ہمیں سکھ ہے اور ہمارے بڑے بزرگ اس ملک میں ہیں۔ 

مزیدخبریں