( سٹی 42 ) لڑکی کی پراسرار ہلاکت کے کیس کا ڈراپ سین، پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں والد کو گرفتار کرلیا۔
غیرت کے نام پر قتل کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا حصہ نہیں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں میں اس جرم کی شرح بڑے شہروں کی نسبت بہت کم ہے۔ اسی طرح آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب عورت کے خلاف اس جرم میں بھی سب سے آگے ہے۔ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں صوبوں کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر 14 سالہ عروبہ کو قتل کرنے والا اسکا اپنا ہی باپ نکلا۔ ملزم اشرف نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیٹی پر بیلٹوں سے تشدد کیا۔ بیٹی کی حالت خراب ہونے پر ملزم نے ڈرامہ رچایا، شدید تشدد اور گلا دبانے سے معصوم عروبہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
غسل کے دوران تشدد کے نشانات پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور ایس پی کینٹ کی سربراہی میں مناواں پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس نے مقتولہ کی لعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کرایا، تشدد ثابت ہونے پر مقتولہ کے باپ ملزم اشرف کو گرفتار کیا گیا۔