چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی تین درخواستیں دائر

11 Sep, 2020 | 03:27 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری جواد ملک کے خلاف چوبیس گھنٹوں میں دو توہین عدالت کی درخواستیں دائر ، ایک میں نوٹس جاری جبکہ درخواست پر چیف جسٹس محمد قاسم خان  14ستمبر کو سماعت کریں گے،پولیس انسپکٹرنئے آئی جی پنجاب انعام غنی کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیےہائیکورٹ پہنچ گیا، آئی جی پنجاب انعام غنی سےپہلی توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب کرلیاگیا۔
 
پہلے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خاتون شاہین اختر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ چیف سیکرٹری کے ایڈمن افسر ندیم حسن نے  ناجائز ہراساں  کرنا شروع کر دیا ۔چیف سیکرٹری کو ایڈمن افسر کے خلاف درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی ۔شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ۔ عدالت کے 6مارچ 2020 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔درخواستگزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔جبکہ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے خلاف دوسری توہین عدالت کی درخواست پر 14ستمبر کو سماعت ہوگی۔

دوسرے کیس میں جسٹس عائشہ اے ملک نےپولیس انسپکٹر دلبرحسین کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ12 دسمبر 2019 کوتھانہ ساندل فیصل آباد میں قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا،درخواست گزار تفتیشی افسرتھا،ایس ایچ او نےبھی تفتیش کی،آر پی او فیصل آباد نےملزمان کوغیر قانونی حراست میں رکھنے اوران پر تشدد کےالزام میں معطل کردیا،پولیس افسران نےایک مقدمہ میں دو شوکاز نوٹس دیئے،ایک میں محکمانہ سزا دے دی گئی،،دوسرا زیرالتواء ہے۔

درخواستگزار  کا کہنا ہے کہ محکمانہ سزا کےخلاف اور بحالی کے لیےآر پی او اورآئی جی کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پرہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے چوبیس اپریل2020 کو آئی جی پنجاب کوزیر التواء درخواست پر دوماہ میں فیصلے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باوجود تاحال آئی جی پنجاب نےدرخواست پر فیصلہ نہیں کیا،درخواست گزار نےاستدعا کی کہ حکم عدولی پرآئی جی انعام غنی کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں