ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن نے اگست 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اینٹی کرپشن نے اگست 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اینٹی کرپشن نے اگست 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اگست میں اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر سے  870.3 کنال سرکاری اراضی قابضہ مافیا سے واگزار کرائی۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3 ارب 10 کروڑ23 لاکھ روپے سے ذیادہ ہے، پنجاب کیش کی مد میں اینٹی کرپشن پنجاب نے 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد رقم کی ڈائریکٹ ریکوری کرائی۔

 

 ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوسرے محکموں کے 69 کروڑ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، اگست میں اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر میں 669 پٹرول پمپ چیک کئے، ان میں سے 322 پٹرول پمپس کے ناپ تول میں کمی یا دوسری بے ضابطگیاں پائی گئیں جن کو 37 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔  اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ صوبہ بھر میں 48.13 فیصد پیٹرول پمپس مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے۔ 

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو ماہ اگست میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 542 شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 199 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 343 پر کام جاری ہے، اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر میں مختلف سرکاری محکموں پر ٹریپ ریڈ کرکے متعدد افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا اگست مییں اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر سے موصول ہونے والی 1981 شکایات کا ازالہ کیا395 مختلف نوعیت کی انکوائریوں کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ماہ اگست میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزمان کے خلاف 107 مقدمات درج کئے، بد عنوانی اور رشوت ستانی میں ملوث 147 ملزمان کو گرفتار کرکے 97 کے چالان جمع کرائے۔

Shazia Bashir

Content Writer