شادی کو یادگار بنانے کیلئے خطرناک فوٹو لینےکا انجام

11 Sep, 2020 | 01:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)دنیا میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو اپنی ازدواجی زندگی کو یادگار بنانے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتے، شادی کی ان تقریبات میں دلہا، دلہن مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ہیں،نئے جوڑے کی بھی یہ خواہش ہوتی کہ شادی کے ان لمحات کو مزید یادگار بنایا جائے،ایک ایسا ہی واقعہ سامنےآیا جہاں شہری نے اپنی اہلیہ کو بلند پہاڑ کی چوٹی سے لٹکادیا۔

تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز واقعہ میں دلہا اور دلہن نے اپنی شادی کو یادگاربنانے کے لئے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی، نئے شادی شدہ جوڑے نے ایک بلندی پہاڑی کا انتخاب کیا اور وہاں تصویریں بنائیں جن کوسوشل میڈیا صارفین چونک گئے، کیونکہ دلہن نے جیسے ہی تصویر کے لئے پہاڑی کے کنارے پر قدم رکھا تو دلہےکے ہاتھ سے ہاتھ چھوٹ گیا۔واقعہ امریکی ریاست آرکنساس میں پیش آیا۔

اپنی شادی کے لئے خطرناک مقام کا تعین کرنے والے اسکائی اور ریان میئرز نامی جوڑے نے شادی کے لئے  شمال مغرب میں واقع خطرناک پہاڑی سلسلے ’ہاکس بل کریگ‘ کا انتخاب کیا،اس جگہ پرجوڑے نے تین گھنٹے گزارے اور یادگار پوز بناتے چند خطرناک تصویریں بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور صارفین ان کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

خطرناک پہاڑی پر تصویریں شوٹ کرنے سے قبل دلہا، دلہن کو حفاظتی رسیوں کی مدد سے اچھی طرح باندھ دیا گیا تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔جوڑے کا کہناتھا کہ وہ مستقبل میں پھر ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں