شہرکے 14 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق

11 Sep, 2020 | 02:36 PM

Shazia Bashir

مال روڈ(عثمان علیم)شہر میں ڈینگی کا خطرہ نہ ٹل سکا۔ دوران سرویلنس 14 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔ انسداد ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے  کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل کی سطح پر جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116 جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 211 فیصل ٹاؤن سی بلاک میں ٹیم نمبر تھری کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا،دوران سرویلنس 2 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 55 عزیز بھٹی زون کا دورہ کیا، سرویلنس کا جائزہ لیا۔ آٹھ مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہوا جس کو فوری موقع پر تلف کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے ہدایات دیں کہ شہر میں ان اور آوٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے ، ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں