دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ

11 Sep, 2020 | 12:40 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : پاکستان میں اس کورونا وائرس میں انتہائی کمی  آچکی ہے اس کے برعکس ہمسایہ ملک بھارت میں یہ وبا انتہائی عروج پر ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری اور ردعمل میں دنیا کے لیے سبق ہے۔عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس اور یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے ہمیں آئندہ کی عالمی وبا کے لیے تیار اور کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا،اس سبق کو پاکستان سمیت سات ممالک دنیا کو بہتر سکھا سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کی وبا کے لیے دنیا کو تیار رہنےکا انتباہ جاری کر دیا، یہ آخری وبا نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے آئندہ جب بھی وباء آئے دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے، آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ آج شعبہ صحت کو سماجی، اقتصادی، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، ادویہ میں بہت بہتری آئی لیکن بیشتر ممالک نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ اور صحتمند مستقبل کے لیے ہر ملک کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

یاد رہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں چین سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔   شمالی کوریا نے وائرس کی روک تھام کے لیے جنوری میں ہی چین سے ملنے والی سرحد کو بند کردیا تھا جب کہ جولائی میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں