لاہوریوں پر ڈینگی کے وار جاری،مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

11 Sep, 2020 | 12:50 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری) کوروناوائرس کی شدت میں بڑھ حد تک کمی واقع ہوئی جس سے اموات کی شرخ کم ہوگئی مگر کورونا کے بعد بتدریج شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے 28 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد دھیرے دھیرے بڑھ رہی ہے، لاہور میں ڈینگی وائرس کے مزید28 مشتبہ مریض سامنے آگئے،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کا 1 کنفرم کیس سامنے آیا۔ ڈینگی وائرس کا 1 کنفرم مریض سیالکوٹ سے رپورٹ ہوا۔  جنوری 2020 سے اب تک کل 46 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  صوبہ بھر میں 4 مریض زیر علاج،42 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 769 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ رپورٹ ہونے والے 769 مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مشتبہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 12,266 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر  نےعوام سے گزارش  کی کہ اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔

گزشتہ اطلاعات کے مطابق  رواں سال جنوری سے اب تک 45 ہزار 652 مقامات سے لاروا برآمد ہوا جبکہ ڈینگی کے15 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے شہر بھر میں 45652 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔سال 2019 میں یکم جنوری سے ستمبر تک 825 کنفرم کیسز تھے، سال 2020 میں یکم جنوری سے اب تک صرف 15 کنفرم کیسز ہیں۔

مزیدخبریں