کون ہوگا کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین؟مختلف نام سامنے آگئے

11 Sep, 2020 | 12:11 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز )پاکستان کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ پی سی بی نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا اقبال قاسم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد چئیرمین کا عہدہ خالی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سےمستعفیٰ ہونے کے بعد نئے چیئرمین کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا،اقبال قاسم کےمستعفیٰ ہونے کے بعد چئیرمین کا عہدہ خالی ہے،ایشین بریڈ ظہیر عباس، انتخاب عالم اور سلیم یوسف کے ناموں پر کمیٹی کے چئیرمین کے لئےابتدائی غور کیا جا رہا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی سی بی ان کرکٹرز کے علاوہ بھی کئی نام زیرغور لا رہا ہے،کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے چئیرمین کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر سکتا ہے۔ کرکٹ بورڈ ستمبر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہتا ہے، کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ہیڈکوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق کی کارکردگی پر بات ہو گی۔

کمیٹی کےاجلاس میں مصباح الحق کو بھی طلب کیا جائے گا،کمیٹی کے ایک رکن آئی سی سی میچ ریفری کے لئے نام بھجوانے کے لئےکوشاں ہیں،میچ ریفری بننے کی صورت میں رکن کو کمیٹی سے الگ ہونا پڑے گا،رکن کے الگ ہونے کی صورت میں نئے رکن کی نامزدگی بھی کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات سامنے آئیں تھیں، ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر بورڈ کا یوٹرن اقبال قاسم کے استعفے کی وجہ بنا۔ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے وقت اقبال قاسم نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ پی سی بی حکام نے اقبال قاسم کو اداروں کی بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اقبال قاسم کرکٹ کمیٹی کوچز تعیناتی سمیت تمام تجاویز مسترد ہونے پرمستعفیٰ ہوئے۔ وعدوں کے باوجود بورڈ حکام نے ادارہ جاتی کرکٹ پر کوئی پیش رفت نہ کی۔لگ بھگ دوہزار فرسٹ کلاس کرکٹرز بے روزگار ہو گئے،کوچز کی تعیناتی میں بھی ملک میں موجود سابق کرکٹرز کو نظر انداز کرنے پر بھی اقبال قاسم ناراض تھےبورڈحکام کی جانب سے مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اقبال قاسم نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزیدخبریں