ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے خاتون زیادتی کیس، کھوجیوں کو شواہد مل گئے

موٹر وے خاتون زیادتی کیس، کھوجیوں کو شواہد مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گجرپورہ میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات میں روایتی اور جدید دونوں طریقہ تفتیش کا استعمال کیا جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کیس میں ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   گجرپورہ میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے دل دہلادینے واقعہ کی تحقیقات میں روایتی اور جدید دونوں طریقہ تفتیش کا استعمال کیا جارہا، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کیس میں ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کھوجیوں کی مدد سے جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے گئے۔

  کھوجیوں کی نشاندہی سمیت مختلف شواہد پر سات مشتبہ افراد محمدکاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا گیا،مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے، آئی جی پنجاب کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کے معاملات کے ہر پہلو کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان سے ملتے جلتے حلیہ جات کے حامل15مشتبہ افرادکی پروفائلنگ کی گئی ہے۔تین مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لئے موبائل کمپنیوں کے حاصل کردہ ڈیٹاکا تجزیہ کیا جارہا ہے۔لوکل کیمرہ جات سے مشتبہ افراد کو ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرکے شناخت کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ  درندہ صفت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔متاثرہ خاتون اوراس کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس ٹیمیں شب و روز متحرک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی کار میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ رنگ روڈ پر گجر پورہ کے نزدیک اسکی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔

گاڑی کھڑی کرکے خاتون شوہر کا انظار کرنے لگی،پہلے ایک عزیز کو فون کیا اس نے کہا کہ موٹروے پولیس کو فون کریں،موٹروے کو فون کرنے پر جواب ملا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے،گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی۔

اسی لمحے دو ڈاکو آئے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور بچوں کو باہر نکالا، شیشہ توڑنے پر ملزمان کا خون بھی نکلا،درندہ صفت ملزمان نےموٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے جہاں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer