شملہ پہاڑی (سعید احمد سعید) خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے حقوق کے لئے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل این جی او چھاپ کا قیام، پارلیمنٹرین خواتین نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کی قانون سازی کی حمایت کر دی۔
ایم پی اے سیمابیہ طاہر،ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بہورابعہ گیلانی ، ایم پی اے حیدر علی گیلانی ،صدر پریس کلب ارشد انصاری اورسدرہ بختاورشیخ کے ہمراہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے چھاپ کی چیئرپرسن ایشا نوید شیخ نے کہا خواتین کوآگاہی،رسائی، مواقع اور رہنمائی دیں گے تاکہ انہیں حقوق دے سکیں۔
گجر پورہ موٹروے پرخاتون سے زیادتی پر پارلیمنٹرین خواتین نے کہا عورتوں کیلئے قوانین تو کافی ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہوناافسوسناک ہے۔ایسا ظلم کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔ایم پی اے حیدر علی گیلانی نے کہا خواتین کے حقوق کے لیے"چھاپ" کا قیام قابل تحسین ہے۔این جی اوز خواتین کے حقوق کے حوالے سے پارلیمنٹ کے ممبران کو بھی آگاہ کریں۔
قومی و صوبائی نمائندے مل کر خواتین کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ مقررین نے کہا جب تک خواتین کومعاشی طورپر مضبوط نہیں کیاجائیگامعاشرہ ترقی نہیں کرسکے گا۔خواتین کو اپنے خلاف ہونے والے ظلم کا مقابلہ کرنے کیلئے باہرنکلنا ہوگا۔