محکمہ کوآپریٹو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

11 Sep, 2020 | 10:17 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (سعود بٹ) محکمہ کوآپریٹو کی دو سالہ کارکردگی کامعاملہ، صوبائی وزیر کوآپریٹو نے2018ء تا2020ء کی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کوآپریٹو نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران محکمہ نے کوآپریٹو بینک کے ذریعے کسانوں کو6879.56 کے قرضہ جات دیئے، قرضوں میں 2925.98 ملین موصول کیا جاچکا ہے جبکہ عدم تعمیل فنڈ  2650 ملین میں سے 421.88 ملین ادا بھی کیا جاچکا ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیز میں 4 لاکھ پودے لگائے گئے۔

صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر اسلم بھروانا کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے ذریعے پنجاب بھر میں فیلڈ سٹاف نے روزانہ کی بنیاد پر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو چیک کیا، تمام اقدامات کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی گئی اور بھرپور طریقے سے اس مہم کوکامیاب بنایا۔

مہر اسلم بھروانا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت محکمہ کوآپریٹو کی 140 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لینڈ مافیا کے اثرورسوخ، معاشی غبن، گھپلے اور بدعنوانی کو چیک کرنے کے لیے فرازک آڈٹ کروایا گیا۔

پنجاب واٹر کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 95 واٹر ٹینکس کی تنصیب عمل میں لائی گئی، کووڈ 19 کے پھیلائو کی روک تھام اور SOPsپر عملدرآمد کروانے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا گیا، رہائشی سوسائٹیز میں کلورینڈ واٹر کا سپرے کیا گیا، محکمہ نے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے کروڑوں کی اراضی واگزار کروائی۔

مزیدخبریں