ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس سروس کا آپریشنل کنٹریکٹ رواں ماہ ختم ہو جائیگا

میٹرو بس سروس کا آپریشنل کنٹریکٹ رواں ماہ ختم ہو جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپورروڈ (درنایاب) میٹرو بس سروس کا آپریشنل کنٹریکٹ کی مدت رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔ البیراک نے میٹرو بس پراجیکٹ میں مزید  4 سال کی توسیع کی پیشکش کردی ۔ بس آپریٹر کمپنی البیراک نے مزید چار سال کی توسیع کیلئے 213 روپے فی کلومیٹر کی آفر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور البیراک گروپ میں ستمبر 2012  ء میں معاہدہ ہوا تھا ۔ میٹروبسوں کی خریداری۔ آپریشنز اور مرمت کیلئے 8 سالہ معاہدہ طے پایا تھا ۔ معاہدہ اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ ختم ہوگا ۔ میٹرو بس آپریشنز کورونا لاک ڈاؤن، ملازمین کی ہڑتال اور تہواروں کی چھٹیوں کے باعث مجموعی طور پر ایک سال کیلئے متاثر رہا ۔

میٹر و پراجیکٹ کی توسیع کی صورت میں نئے معاہدے کے تحت 20سے21 ملین امریکی ڈالرکی بیرون ِ ملک ترسیل نہیں ہوگی ۔ ماس ٹرانزٹ کے موجودہ معاہدے میں توسیع کی وجہ سے 4 سال کے دوران 16 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ شہر کا 7 سالہ صفائی معاہدہ فروری 2019 ء میں اختتام پذیر ہو چکا ہے ۔

حکومت کی جانب سے صفائی معاہدے میں دسمبر 2020 ء تک توسیع دے رکھی ہے ۔ کمپنی حکام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونیوالی میٹر و بسیں کم از کم 10 سے12 سال تک آپریشنل رہ سکتی ہیں ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے لاہور میٹرو بس سسٹم کیلئے خریدی جانے والی بسیں صرف 7 سال کیلئے فعال رہی ہیں جس کے معاہدے میں توسیع ہوسکتی ہے جس کیلئے آفر دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer