ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نوازکی آج دوسری برسی

سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نوازکی آج دوسری برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمرا سلم) سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نوازکی آج دوسری برسی ہے۔ بیگم کلثوم نواز دوسال قبل کینسرمیں مبتلارہنے کی وجہ سے لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 29مارچ  1950 ء کولاہور میں پیدا ہوئیں۔

بیگم کلثوم نواز نے 1970ء میں اردو میں ماسٹر کیا۔ان کی اپریل 1971ء میں میاں نواز شریف سے شادی ہوئی۔بیگم کلثوم نوازکو تین بار خاتون اوّل بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بیگم کلثوم نواز باہمت اوربہادرخاتون تھیں۔جب میاں نوازشریف جلا وطن ہوئے توبیگم کلثوم نواز عملی طور پر سیاسی میدان میں آئیں۔

1999 ء سے2002 ء تک پارٹی صدر رہیں۔ انہوں نے مشکل دورمیں پارٹی کو منظم کیا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جب 2017ء میں نااہل ہوئے توان کی نشست پربیگم کلثوم نواز نے الیکشن لڑا۔اگرچہ وہ خود کینسر کی وجہ سیزیر علاج تھیں۔ان کی بیٹی مریم نواز نیان کی انتخابی مہم چلائی اور الیکشن میں کامیاب ہوئیں۔

بیگم کلثوم کی سیاسی خدمات کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب وہ بسترمرگ پر تھیں تواس وقت کچھ مخالفین نے ان کی بیماری کا مذاق بھی اڑایا۔ میاں نوازشریف اورمریم نواز کوجب عدالت کی جانب سے سزا ہوئی توبیگم کلثوم نواز کو بستر مرگ پرچھوڑ کر میاں نوازشریف اورمریم نواز وطن واپس آگئے۔

لیکن بہادر خاتون بیگم کلثوم نواز11 ستمبر 2018  ء کوانتقال کرگئیں۔ لیگی رہنماؤں کاکہناہے کہ بیگم کلثوم نواز کی سیاسی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer