پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع

11 Sep, 2019 | 12:47 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) حکومت پنجاب نے حلقہ بندیوں کی توثیق کے بعد انتخابات کے انعقاد کے اقدامات کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کردیا۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی،حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد ایک سال میں الیکشن کرانے کا ٹائم فریم بھی دیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں ضلع کی بجائے تحصیل کی سطح پر اختیارات کی تقسیم کا فارمولا بنایا گیا، محکمہ ہاؤسنگ، بلدیات، فنانس، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اختیارات اور محکموں کی تقسیم پر کام کریں گی۔

مزیدخبریں