اساتذہ کیلئے اچھی خبر

11 Sep, 2019 | 10:42 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے کوائف کے اندراج کیلئے تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی، 5 ہزار اساتذہ کے کوائف جمع ہونا ابھی بھی باقی ہیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم نے اساتذہ کے کوائف کے اندراج کیلئے تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی، صرف ہیڈ ٹیچرز اور سپروائزر اساتذہ کے اندراج کیے گئے کوائف میں تبدیلی کر سکیں گے، تاریخ گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں اساتذہ کے کوائف ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں ہوسکے۔

 سکول ایجوکیشن کے مطابق ابھی تک 3 لاکھ 43 ہزار اساتذہ نے کوائف جمع کرائے، جبکہ 5 ہزار سے زائد اساتذہ کے کوائف جمع کرانا باقی ہیں، سکول ایجوکیشن کے مطابق 16 ستمبر تک کوائف کا اندراج نہ کرنے والے اساتذہ خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں