ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے: کپتان سرفراز احمد    

11 Sep, 2018 | 07:07 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مشن ایشیاء کپ کے لیے پی سی بی کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مورال بلند ہے، قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔ قومی ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی۔

 قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اختتامی کیمپ کے بعد کپتان سرفراز احمد  کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے۔ ہمارا ورلڈ کپ کےسفر کا آغاز اس ایونٹ سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کی ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ اور بھارت کے میچ کے لیے لاٰ ئحہ عمل  بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری بولنگ 300رنز سے زائد کے ہدف کا دفاع کر سکتی ہے۔ یوا ے ای میں موسم گرم ہے۔ رات میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہو گا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز اور پروفیشنلز کی بدولت کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی اور ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے ماڈرن کرکٹ کو اپنا لیا ہے۔

مزیدخبریں