مریم، کیپٹن صفدر، نواز شریف کو پیرول پر رہائی ملنے کا امکان

11 Sep, 2018 | 06:32 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جنازے میں شرکت کے لیے رہا کیا جائے گا۔ پیرول پر تینوں کی رہائی کا فیصلہ ہوم سیکرٹری ازخود کر سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی زیادہ سے زیادہ 3 دن کے لیے مل سکتی ہے۔ پیرول پر رہائی کے دوران پولیس اہلکار ساتھ موجود ہونگے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی جنازے میں شرکت عدالت سے مشروط ہے۔

تینوں ملزمان کی جانب سے عدالت کو درخواست دی جائے گی ۔ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کی جنازے میں شرکت حفاظتی ضمانت سے مشروط ہے۔ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے، تینوں ملزمان کو کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے لیے حفاظتی ضمانت کروانی پڑے گی۔

مزیدخبریں