ہائیکورٹ کا سیکرٹری تعلیم پنجاب کو ہیڈماسٹر کے الاؤنسز دینے کا حکم

11 Sep, 2018 | 06:27 PM

Shazia Bashir

یاورذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد کے ہیڈ ماسٹر کو الائونس نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اکرم تنویر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو 2013 کے بجائے 2015 سے گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی تھی، تاہم محکمہ کی جانب سے ترقی کے عرصہ کے الاؤنسز نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

درخواست گزارکی جانب سے متعلقہ محکمہ کو بھی درخواست دی تاہم سنوائی نہ ہونے پرعدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست گزار کو الاؤنسز دینے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سیکرٹری تعلیم پنجاب کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

مزیدخبریں