ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کی اساتذہ کیلئے نئی پالیسی متعارف

11 Sep, 2018 | 05:36 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: سکول کے اوقات میں اساتذہ کا ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا،جتنا ضروری کام بھی ہو ٹیچنگ ، نان ٹیچنگ سٹاف اور درجہ چہارم کا عملہ سکول کے اوقات کار کے بعد آفس آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول کے اوقات میں اساتذہ کا ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں داخلہ ممنوع دے دیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جتنا ضروری کام بھی ہو ٹیچنگ ، نان ٹیچنگ سٹاف اور درجہ چہارم کا عملہ سکول کے اوقات کار کے بعد تشریف آسکتاہے، چاہے سکول سے دفتر تک پہنچنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہو۔

سی ای اوایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین بجے سہ پہر کے بعد عملہ کو دفتر آنے کی اجازت ہوگی، انکا کہنا تھا کہ پابندی لگانے کا مقصد اساتذہ کی توجہ بچوں کی طرف مرکوز کرنا ہے۔ دوسری جانب سائلین کہتے ہیں کہ جب 3 بجے سہ پہر کے بعد اتھارٹی آفس جاتے ہیں تو سی ای او اور ڈی ای او ایجوکیشن سیٹ پر نہیں ملتے۔

مزیدخبریں