سٹی42: سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتقال کی تصدیق کردی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور لائی جائے گی۔ میت کو جمعہ کے روز لائے جانے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اہِل خانہ کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔