پی آئی اے کی لاجواب سروس، حجاج کرام آگ بگولا

11 Sep, 2018 | 02:40 PM

M .SAJID .KHAN

نبیل ملک : ، پی آئی اے کی بدانتظامی سے حجاج کرام بھی محفوظ نہ رہ سکے،مدینہ منورہ سے اسلام آباد جانے والے 25 حجاج کرام کو لاہور پہنچانے پرہنگامہ آرائی،مشتعل حجاج نےگورنر پنجاب کو بھی اسلام آباد جانے سے روکنے کی کوشش کی،عملہ موقع سے غائب ہو گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق مدینہ منورہ سے اسلام آباد جانے والے 25 حجاج کرام اس وقت آگ بگولا ہو گئے جب انہیں علم ہوا کہ وہ اسلام آباد نہیں بلکہ لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے ہیں، پی کے 748 سے پہنچنے والےحجاج کرام نےہنگامہ آرائی بھی کی،انہوں نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو اسلام آباد روانہ ہونےسے روکنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے گورنر پنجاب کو جہاز تک پہنچا دیا,اس دوران حجاج کرام کا غصہ دیکھ کر پی آئی اے کاعملہ کاؤنٹرز چھوڑ کر غائب ہو گیا.

حجاج کرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے مدینہ منورہ سے اسلام آباد کے مہنگے ٹکٹ خریدے، اگرانہیں بروقت لاہور سے اسلام آباد منتقل نہ کیا گیا تو احتجاج کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر دھرنا بھی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں