چوری  کی واردات ، کھڑکی توڑ کر سونا لے اُڑے

11 Sep, 2018 | 11:21 AM

M .SAJID .KHAN

حسن خالد:لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،تاج باغ میں چوری کی بڑی واردات ، چور گھر کے تالے توڑ کر 25 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہور پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، تھانہ غازی آباد کے علاقہ تاج باغ میں چوروں نے گھر کی کھڑکی اور دروازے کا تالہ توڑ کر واردات کی، چور شفیق نامی شہری کے گھر سے 25 تولے سونا اور 4 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوگئے،متاثرہ شہری نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے،پولیس  نے چوروں کی  تلاش شروع کر دی ہے مگر ابھی تک کو ئی سراغ نہیں ملا ۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے پہلے بھی متعدد بار ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں ، مگر قانون کے محافظوں کی جانب سے کو ئی بھی اہم پیشرفت نہیں کی گئی ، ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ان جرائم پیشہ افراد کو جلد گر فتار کریں تا کہ ان سنگین وارداتوں کو ختم کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں