ایران کی بلوچستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

11 Oct, 2024 | 10:09 PM

 سٹی 42: ایران نے بلوچستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے ۔ 

 وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے دیے گئے بیان میں مذمت کی گئی۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں, ایرانی حکومت اور عوام متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی  ہے ۔

مزیدخبریں