سٹی 42: جماعت اسلامی کا گجرات میں جلسہ ہوا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج پاکستان میں ہرطرف مسائل ہی مسائل ہیں
حافظ نعیم الرحمن نے کہا عظیم الشان جلسہ عام پر صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم ،چوہدری انصر و ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،،آج پاکستان میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں ،ہر فرد سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن وہ قرضوں ،سود ادائیگی میں چلا جاتا ہے ،حکمران مفت بجلی کے مزے لے رہے عام لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے،وسائل پر قابض چند فیصد لوگوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کرنا ہو گا ،جماعت اسلامی اس نظام کیخلاف پاکستان کے عوام سے اتحاد کرنے جا رہا ہے۔جماعت اسلامی ممبر سازی مہم کے ذریعے ایک طاقت بن کر سامنے آئے گی
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی بحران ہے ،حکومت چاہتی تھی کہ مرضی کے جج مرضی کے لوگ اداروں میں بٹھائے جائیں ،چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں۔حکومت کو آئین پر شب خون نہیں مارنے دینگے ،حکومت کو فوری طور پر سید منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس پاکستان کا اعلان کرنا چاہیے ،آج جنرل باجوہ کے خلاف باتیں کرنے والوں نے لائن میں لگ کر ایکسٹینشن دی،آئینی تبدیلی ہوئی تو سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہوگی ،پاکستان میں فقرہ پرستی پر دکان داریوں کیخلاف ہم ہیں،جماعت اسلامی کی سیاست صاف ستھری ہے،جب کراچی کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا تھا پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہم پر دباؤ تھا،جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں پیپلز پارٹی نے چھین لی تھی،پاکستان کا مسئلہ چند لوگ ہیں ہمیں اب لڑنا پڑے گا ،میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہا ہوں،اب وقت آگیا ہے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،لیڈر جیل میں ہو تو کارکنان ڈی چوک میں پٹ جاتے ہیں