ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری :  سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا۔

 خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار ریفرنس سے خطاب کریں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بھی خطاب کریں گے۔

 خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا موقف بھی خط کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الوداعی عشائیے پر تقریباً 20 لاکھ خرچ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں الوداعی عشائیہ نہیں لینا چاہتا۔