سٹی 42:پی ٹی اٗٓئی نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔
پی ٹی آئی نے لاہور سمیت پنجاب میں تمام احتجاج موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا،مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دیدی،15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان
11 Oct, 2024 | 08:45 PM