اویس کیانی : صدر آصف علی زرداری سے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریل روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون، عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے، وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔
صدر مملکت نے ترکیہ کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ پاکستان اور مسلم دنیا کا عظیم اور مخلص دوست ہے، ترکیہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر اصولی موقف اختیار کرتا، ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا آیا ہے۔ ترکیہ ایک اقتصادی طاقت بننے کے راستے پر گامزن ہے ۔
ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کی جانب سے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔