’ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے‘

11 Oct, 2024 | 07:45 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم تھرپارکر، مٹھی ، سجاول ، بدین اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات /صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں