اویس کیانی : اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں7.11 فیصد تک مزید کمی کردی۔
اوگرا نے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.95 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.92ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کے لیے ہوگا ۔
واضح رہے کہ اوگرا نے گذشتہ ماہ ستمبر کے لیے ایل این جی 1.15 فیصد تک سستی کی تھی۔