ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی نئی پالیسی نافذ ہو گئی

Punjab Medical Colleges, City42, New Admission Policy,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  پنجاب کےمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی  کا نوٹیفیکیشن ہو گیا۔ 
پنجاب کی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سپیشلائز ہیلتھ کیئر  ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے ساتھ ہی یہ پالیسی نافذ ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کےطلبہ کیلئے پنجاب میں ایم بی بی ایس کی 3سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ 
اسلام آباد کے طلبا کو پنجاب میں طبی تعلیم کے حصول کے حوالے سے بڑا دھچکا یہ لگا ہے کہ اب اسلام آباد  کا ڈو میسائل رکھنےوالے امیدوار اوپن میرٹ سیٹوں پر داخلہ کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے۔
نارووال میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں پر بھی اس سال داخلے ہوں گے۔
سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلوں کیلئےدرخواستیں21اکتوبرسے4 نومبر تک لی جائیں گی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں 5 سے 19 نومبر تک درخواستیں لی جائیں گی۔
سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلےکی آن لائن درخواستیں20نومبر سے4 دسمبر تک قبول کی جائیں گی۔
پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی درخواستیں 5 سے 19 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔
یکم فروری 2025سےایم بی بی ایس ، یکم مارچ2025سےبی ڈی ایس کی کلاسز شروع ہو جائیں گی۔
میڈیکل اور  ڈینٹل کالجز کے داخلےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی.