سٹی42 : سٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی سالانہ نظام ادائیگی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی،قومی ادائیگی ایکوسسٹم میں اپنی اہم نمو کو اجاگر کرنے والی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کےرجحان میں اضافہ ہواہے، ان ٹرانزیکشنزکی مالیت 403 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی،حجم اور مالیت دونوں میں 35 فیصد کی نمو ہوئی،ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم مالی سال 23 میں 76 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 24ء میں 84 فیصد ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ان ٹرانزیکشن کی مالیت 74 فیصد اضافے سے 70 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی،پی او ایس مشینوں کی تعداد 8.9 فیصد بڑھ کر 125،593 ہوگئی۔