عثمان خان : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کیلئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل تھے ۔