ڈینگی کے وار جاری ، مزید 160 کیسز رپورٹ

11 Oct, 2024 | 06:07 PM

Ansa Awais

زاہد چودھری : ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی،مریض بڑھنےلگے۔24گھنٹوں میں بخار میں تپتے 9 مریض ہسپتال جاپہنچے۔صوبہ میں ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے اعدادو شمار جاری کردئیے۔24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی بخار کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے ۔  لاہور میں ڈینگی بخار کے 9 نئے مریضوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے 885 اور رواں سال میں اب تک ڈینگی بخار کے 3136 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں