انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

11 Oct, 2024 | 06:05 PM

اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.59 روپے پر مستحکم رہا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے کمی سے 304.67 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے کمی سے 364.16 روپے، یو اے ای درہم  5 پیسے کمی سے  76.01 روپے، اور سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں