اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.59 روپے پر مستحکم رہا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے کمی سے 304.67 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے کمی سے 364.16 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.01 روپے، اور سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا ۔