ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار شہروں کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ

چار شہروں کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 لگا دی ۔ 

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ پنجاب کے 4 شہروں میں جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ چار شہروں میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15,000 امیدوار مختلف امتحانات میں شریک ہوں گے۔