ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی

 شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : نیب ترمیمی قانون کے تحت ریفرنسز کی دیگر عدالتوں میں منتقلی کا معاملہ , احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی سے متعلق نیب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

 احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب رمضان شوگر ملز ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی شہباز شریف کے جانب سے چوہدری نواز ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نیب قانون میں ترامیم کی بحالی کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس قابل سماعت نہیں رہا٫۔ریفرنس کو مزید کاروائی کیلیے اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کر دیا جائے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب پراسیکیوٹر ثاقب عزیز تارڑسے استفسار کیا کہ اس حوالے سے اپ کا کیا موقف ہے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا ریفرنس کے اینٹی کرپشن کورٹ منتقلی پر کوئی اعتراض نہیں ہے فاضل جج نے کہا نیب یہ بات آئندہ سماعت پر لکھ کر عدالت میں جمع کرائیں پھر فیصلہ کریں گے عدالت نے مزید سماعت 17 اکتوںر تک ملتوی کر دی عدالت نے حمزہ شہباز کی اہک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر سرکاری خزانہ سے گندہ ناکہ بنانے کا الزام ہے۔

Ansa Awais

Content Writer