دْرِنایاب : ایل ڈی اے کا شہر بھر میں کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی کمرشل سکیموں کا فیز ون مکمل ، پہلے فیز میں چھ ہزار پراپرٹیز کی نشاندہی کرکے پینتیس کروڑ سے زائد کے چالان جاری کردئیے گئے ۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے ایڈیشنل ٹیمیں لگا کر شہر بھر میں سروے شروع کررکھا ہے ۔ ایل ڈی اے نے مجموعی طور پر پچیس ہزار پراپرٹئز کا سروے مکمل کرنا ہے ۔ پہلے فیز میں سروے سے چھ ہزار پراپرٹیز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ غیر قانونی کمرشل استعمال پر فیس وصولی کے چالان جاری کردئیے گئے ۔ پراپرٹیز مالکان کو نوٹس کیساتھ ڈائریکٹ چالان جاری کیا جارہا ہے۔ نشاندہی کی جانیوالی پراپرٹیز بغیر کسی فیس کے سال ہا سال سے چل رہی تھیں ۔سابق نگران حکومت نے اتھارٹی میں کمرشل استعمال کو لیگل کرنے سرکاری خزانے کو فیس وصولی کا میکانزم منظور کیا تھا ۔ سابق نگران حکومت کے میکانزم سے موجودہ حکومت کو اربوں کی فیس وصولی ہوگی ۔