کاہنہ سے تشدد زدہ لاش برآمد

11 Oct, 2024 | 04:19 PM

 وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش کاچھا اسٹاپ کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم شخص کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کے سر ،چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔پوسٹ مارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں