جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے شریک ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے.
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شریک ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا. عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کیخلاف خاصا مواد ہے جس کی بنیاد پر وہ ضمانت کی رعایت کا حق دار نہیں. ملزم کی شاخت خود خلیل الرحمان قمر نے شاخت پریڈ میں کی. عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر ڈرامہ نگار سے تاوان کی رقم مانگی اور پولیس نے تاوان کی کچھ رقم ملزم سے بر آمد کی. عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملزم کی نشاندہی پر اغوا میں استمعال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بر آمد کی گئی. ملزم ممنون حیدر نے اپنی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی.