ویب ڈیسک : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کمیٹی میں ایک بات ہوئی ہےکہ آئینی ترامیم پراتفاق رائے پیدا کیا جائے، ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پرپارلیمانی خصوصی کمیٹی کااجلاس آج ہواہے، پیپلزپارٹی کی تجاویزبھی سامنےآئی ہیں، جےیوآئی اورپیپلزپارٹی آپس میں بات چیت کریں گی، کوشش کی جائےگی جےیوآئی اور پیپلزپارٹی کاایک ہی ڈرافٹ ہو۔ بلاول بھٹو کا شکوہ جائز ہے ہم نے پیپلزپارٹی کو ڈرافٹ دینا ہے، ہمارا سوال ترمیم سےمتعلق ہےکہ اتنی عجلت کیاہے؟ ہمارے لیے تو کوئی 25 اکتوبر ضروری نہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے بتایا کہ حکومت نےآج پہلی مرتبہ مجوزہ آئینی ترامیم کاڈرافٹ شیئرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مشترکہ ڈرافٹ کو اپنےاتحادی ن لیگ کیساتھ شیئرکرےگی، ہم بھی اپناڈرافٹ پی ٹی آئی کیساتھ شیئرکریں گے۔ آئینی ترامیم کا معاملہ جلدی تونہیں ہوسکتا، کمیٹی میں ایک بات ہوئی ہےکہ آئینی ترامیم پراتفاق رائے پیدا کیا جائے، ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق پر ن لیگ اور اپوزیشن کو بھی اتفاق میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ