ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی سموگ کے خلاف پولیس متحرک,شورٹی بانڈ لینے اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا حکم

بڑھتی ہوئی سموگ کے خلاف پولیس متحرک,شورٹی بانڈ لینے اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب نے سموگ کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 اس حوالے سے لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن میں خاص طور پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔گزشتہ سالوں میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں سے شورٹی بانڈ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈرون کیمروں کے ذریعے شہروں کے قریبی علاقوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ باقیات جلانے والوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر نظر رکھیں گی۔ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی سموگ کے خدشات کے پیش نظر تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس مسئلے کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔

یہ اقدامات سموگ کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer